لاہور( آن لائن ) لاہورایئرپورٹ پراے ایس ایف حکام نے شا رجہ جانے والے ایک مسافرکےسامان سے2کلو170گرام سونا برآمدکرلیا۔ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق ملزم رائے عمرنجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ جا رہاتھا،انٹرنیشنل سرچ کاوﺅنٹر پر اسکیننگ مشین کے ذریعے ملزم کےسامان میں سونے کا سراغ ملا۔ملزم کا بیان لینے کے بعداسے سونے سمیت کسٹمز حکام کے حوا لے کر دیا گیا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔