کراچی(آن لائن)سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی چھت پر خصوصی ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا ہے ہیلی پیڈ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ، جمعہ کے روز تجرباتی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی گئی تجرباتی لینڈنگ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی، واضح رہے کہ پورے ملک میں سندھ اسمبلی واحد اسمبلی ہے جس کی چھت پر خصوصی ہیلی پیڈ تیار کیا گیا ہے ہیلی پیڈ بعض اہم ترین سرکاری شخصیات یا غیر معمولی شخصیات کے لیے تیار کیا جاتا ہے مگر سندھ اسمبلی میں ہیلی پیڈ کس کے لیے بنا ہے اس کا جواب تاحال نہیں مل سکا ہے۔