لاہور(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشینگوئی کردی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر یامنگل کوکوئٹہ،راولپنڈی ،اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، ڑوب میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کابھی امکان ہے۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات اور اسکردو میں منفی 4 ڈگری سینٹی رکارڈکیاگیاجبکہ دالبندین میں درجہ حرارت منفی 3،استورمیں منفی 2،کالام ، پاراچنار میں درجہ حرارت منفی 1 اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔آئندہ ہفتے کے دوران زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے بالائی،مغربی علاقوں میں مزیدبارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔