منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ میں سرد ہوائیں ،پارہ ایک ڈگری پر،گلگت بلتستان میں بارش

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/گلگت (نیوزڈیسک)وادی کوئٹہ میں سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ،سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں رات گئے چلنے والی سرد ہواوں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔دوسری جانب سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی ، پرنس روڈ ، ،نیو الگیلانی روڈ ،بروری اور سریاب کے علاقوں سے گیس پریشر کے بالکل ختم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔گلگت بلتستان ، مالا کنڈ ڈویڑن کے بعض علاقوں میں ہونے والی بارش اور برف باری سیسردی بڑھ رہی ہیجس سے زلزلہ متاثرین کی پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے۔ گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور بر ف باری سے نظام زندگی متاثر ہے۔ لوئر دیر ، پاراچنار سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔ شدید سردی میں گھر کی چھت سے محروم افراد نے جلانے کی لکڑیوں کا استعمال بڑھادیا ہے۔ چمن ، پشین ، زیارت ، مسلم باغ سمیت شمالی بلوچستان کے دیگر علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چل رہیں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ دو روز موسم سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی چار ریکارڈ کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…