اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اکیلے نظر آتے رہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے باقی اراکین و وفاقی وزراء مختلف ٹولیوں کی شکل میں ایوان میں ایک دوسرے سے خوش گپیوں میں مشغول رہے ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی افسرد اور سنجیدہ حالت میں اپنی نشست پر بیٹھے رہے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا افضل کے ساتھ کچھ دیر تک محو گفتگو رہے اور فیصل آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور اپنے اوپر ایف آئی آر کے متعلق انتہائی سنجیدہ حالت میں گفتگو کرتے نظر آئے ۔