پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے، نثارکھوڑو

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) وزیراطلاعات سندھ نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ کہ نوازشریف کی حکومت وفاقی ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے۔ صوبائی وزیراطلاعات نثارکھوڑو نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت وفاقی ایجنسیوں کے ذریعے سندھ کے لوگوں کو دھمکانا بند کرے، اس عمل سے ظاہر ہوگیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کودھمکا کراپنے پرانے حربے استعمال کررہی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کا سندھ سے سیٹ لینے میں ناکامی کے بعد سازشی حربے استعمال کرنا نہایت شرمناک عمل ہے اور حکومت کا یہ عمل جمہوری روایات کے بھی خلاف ہے۔نثارکھوڑو نے کہا کہ ذوالفقارمرزا کی جانب سے 100 لوگوں کوقتل کرنے کی دھمکی دینا تشویشناک ہے جب کہ دھمکیاں دینے والے شخص کووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکے حکم پرپروٹوکول دیا جارہا ہے لہٰذا عدلیہ اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ذوالفقارمرزا کے خون ریزی کی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ کی سرزمین پرکسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…