لندن(نیوزڈیسک) زلفی بخاری ریحام خان کیلئے عمران خان کا پیغام لے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کے مابین علیحدگی کے بعد معاملات طے کروانے کیلئے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری سب سے زیادہ سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے زلفی بخاری لندن سے ریحام خان کا عمران خان کے نام پیغام لے کر پاکستان آئے تھے اور گزشتہ 4 روز سے بنی گالہ میں موجود تھے۔ اب زلفی بخاری عمران خان کا ریحام خان کے نام پیغام لے کر لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔ زلفی بخاری پاکستان آئے تو 1 سوٹ کیس کے ساتھ تھے تاہم اب وہ واپس 3 سوٹ کیس کے ساتھ گئے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری ریحام خان کا سامان اپنے ہمراہ لے کر گئے ہیں۔