اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیلا روس کے وزیراعظم 9 نومبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بیلا روس کے وزیراعظم 9 نومبر بروز پیر پاکستان آئیں گے ، اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہو گا۔بیلا روس کے وزیراعظم اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف اور صدر مملکت ممنون حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔بیلاروس کے وزیراعظم کے دورے میں اہم معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔