لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف جوش خطابت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی 2 تاریخیں دے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ اور لودھراں کا دورہ کیا گیا تھا۔ اس دوران وزیر اعظم کی جانب سے سیالکوٹ میں کسان پیکج جبکہ لودھراں میں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ دونوں شہروں میں وزیراعظم نے اپنی تقریر کے دوران ایک مرتبہ پھر سے جلد لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم اس حوالے سے ایک ہی روز میں وزیراعظم جوش خطابت میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی 2 مختلف تاریخیں دے بیٹھے۔ سیالکوٹ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2018 میں جبکہ لودھراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے 2017 میں لوڈ شیدںگ کا اعلان کیا۔