لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہے ، انہیں علاج اور آرام کی ضرورت ہے،شکست کے بعد دھاندلی کا شور مچاناعمران خان کی عادت بن چکی ہے۔عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن سمیت ہر عدالت نے عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا۔لاہور کے حلقہ اینی اے 125کے ووٹرز نے کینٹ بورڈ کے انتخابات میں شیر کو ووٹ دے کر مئی 2013کے مینڈیٹ کی توثیق کردی۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال بعد کسی بھی حلقے میں ووٹوں کی تعداد پہلی جیسی نہیں رہتی۔شک ہو تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے حلقوں کا ریکارڈ اُٹھا کر دیکھ لیا جائے۔