بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کا اہم جماعت کے ساتھ اتحاد کا اعلان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے ملکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔ دو نو ں جماعتوں کے در میان 85فیصد نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد کراچی کو اس کا کھویا ہو ا مقام واپس دلوائے گا ۔” آﺅ بدلیں اپنا کراچی “ دو نوں جماعتوں کے اتحادکا سلوگن ہے ۔ کراچی کو اس کے سلب کیے گئے اختیارات واپس دلوائیں گے اور بااختیار بلدیاتی ادارے بنائیں گے ۔دو نوں جماعتوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو دہشت گردی ،بھتہ خوری ،قتل وغارت گری اور خوف و دہشت سے نجات دلائیں گے اور شہر کو ایک بار پھر امن و محبت کا گہوارہ بنا یا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور تحریک انصاف کراچی کے صدر سید علی زیدی نے مقامی ہوٹل میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،تحریک انصاف کے رہنماءعمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور دیگر بھی مو جود تھے ۔حافظ نعیم الر حمن نے کہا کہ ہم نے 3مرتبہ اس شہر کی خدمت ہے ۔کراچی کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں ۔ہمارا اتحاد عوام کو تبدیلی کا پیغام دینا ہے ۔ہم نے باہمی مشاورت سے 85فیصد نشستوں پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ مکمل کر لی ہے ۔ہم نے امن اور تعمیر و ترقی کے لیے اتحاد کیا ہے ۔کراچی کو دہشت گردی ،بھتہ خوری اور بدامنی سے نجات دلوائیں گے ۔خوشحال اور پر امن کراچی پورے ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہو گا ۔تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد کی صورت میں کراچی کے عوام کے پاس ایک مشترکہ پلیٹ فارم مو جود ہو گا ۔سید علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل مشترکہ ہیں اور ہم مل کہ یہ مسائل حل کریں گے ۔ہم امن دینے کے لیے مل کر آگے بڑ ھ رہے ہیں ۔ہمارا اتحاد تبدیلی اور کراچی کے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو گا ۔انتخابات پولیس کی نگرانی میں نہیں ہو نے چاہیئے بلکہ فوج کی نگرانی میں ہی شفاف بلدیاتی انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں ۔پریس کانفرنس کے مو قع پر دو نوں جماعتوں کی جانب سے ایک مشتر کہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں معاہدے اور منشور کے اہم نکات بیان کیے گئے ہیں ۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ شہر کئی عشروں سے تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہے بے شمار مسائل اور مشکلات کا شکا رہے۔ اسے تاریکیوں سے نکالنا ہے اور یہاں کے مسائل حل کر نا ہے۔ اس شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بناناہے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد ہوا ہے ۔یہ اتحاد اس شہر کی ضرورت ہے اور شہر کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہم نے فراخ دلانہ طور پر اور ٹھوس بنیادوں پر یہ اتحاد قائم کیا ہے ۔یہ اتحاد کراچی کے عوام کے لیے تبدیلی اور امید کا پیغام ہے اور موجودہ حالات میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔ ان شا ءاللہ ۔شہر کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اس اتحاد کی کامیابی ضروری ہے ۔امیدہے یہ آئندہ بھی شہر کی تعمیر وترقی کے لیے ایک مثالی اتحاد ہوگا اور کراچی کی عوام کو تبدیلی اور تعمیرو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گا۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا یہ اتحاد ہمارے مشترکہ اصولی مو ¿قف کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے جو درج ذیل ہے :کراچی شہرکی بیشتر یونین کمیٹیوں پر مشترکہ پینل تشکیل دے دئےے گئے ہیں یہ پینل باہمی اشتراک ‘ مفاہمت اور رواداری کی بنیاد پر تشکیل دےے گئے ہیں۔ مرکزی معاہدے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…