ریحام کو طلاق دینے کے بعد عمران خان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گرنا شروع ہوگیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2015

سرگودھا (نیوزڈیسک)ریحام کو طلاق دینے کے بعد عمران خان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گرنا شروع ہوگیا ۔سرگودھا میں 100 سے زائد افراد سے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں بطور لیڈر سوالات کئے گئے جس میں سے 68 فیصد لوگوں نے عمران خان کی حرکات کو کسی طرح بھی ایک قومی لیڈر کے شایان شان قرار نہیں دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو مقابلہ کرے شکست ہونے کی صورت میں اپنی شکست تسلیم کرے اور کوتاہیوں پر قابو پاکر اسے درست کرنے کی کوشش کرے مگر عمران خان کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے ہر انتخاب کے بعد دھاندلی کا الزام عمران خان کا وطیرہ ہے لوگوں نے ریحام خان اور عمران خان کی علیحدگی کے بارے میں مثبت رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی فعل ہے اس پر تبصرہ نہیں کرینگے تاہم بطور لیڈر عمران خان اپنی پارٹی کے خود ہی دشمن ہیں جس طرح لوگوں نے عمران خان کو پسند کیا اور ان کی پارٹی کا گراف جتنا اوپر گیا یہ خود ہی اپنی پارٹی کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں پاکستانی سیاست اور بیرونی سیاست میں فرق ہے یہاں پر سیاست میں منافقت چلتی ہے جبکہ عمران خان کے کان میں جو کوئی کچھ کہہ دے وہ اس پر بولنا شروع کردیتے ہیں یہ کسی لیڈر کے شایان شان نہیں تاہم لوگوں کا کہنا تھا کہ عمران خان محب وطن‘ مخلص انسان ہیں اور وہ پاکستان کو بڑھتا ‘ پھلتا‘ پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اس کیلئے انہیں صبر و تحمل بردباری ‘ برداشت کا مادہ اپنے اندر پیدا کر ہوگا اور ملکی حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال کر پاکستان کو ترقی کی طرف لے جانے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…