روالپنڈی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ ک فوج نے سب سے زیادہ جنگیں لڑی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہماری شاندار کامیابیاں ہمارے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اٹک میں مسلح افواج کی جسمانی اور جنگی صلاحتیوں کا جائزہ لینے کے لیے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہا مربوط تربیت جنگی تیاریوں کی روح ہے ،مربوط تربیت میدان جنگ میں ہمیشہ مثبت نتائج اور کامیابی کا زینہ بنتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پا۔ جنرل راحیل شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بہترین معیار برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔ تربیت کے بہترین معیار سے ہی جنگیں جیتی جا سکتی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے بہترین کارکردگی دکھانے پر سپاہی علی رضا کو بیسٹ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ چیمپئن شپ میں محمد وقاص کو رنر اپ رہے جبکہ سپاہی صابر حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟