اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کااجلاس،نئے سپیکرکے انتخاب پرگرما گرمی ،تحریک انصاف کاحکومت کوٹف ٹائم ۔دوماہ 22 دن بعد ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں چارنومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ اپوزیشن ارکان نے یہ کہتے ہوئے خوب شورشرابا کیاکہ ا سپیکر کے چناوسے پہلے ایوان کی کارروائی غیرقانونی ہے۔قائم مقام اسپیکر کہتے ہیں کہ نئے اسپیکرکا انتخاب پیرہوگا۔قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو 4نومنتخب ارکان ریاض الحق جج ، بابر نواز پیپلزپارٹی کی شازیہ سومرو اور سابق اسپیکر ایازصادق نے حلف اٹھایا، اس دوران پی ٹی آئی کےارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج شروع کردیا جبکہ فاٹا ارکان بھی بولنے کیلئےکھڑے ہوگئے اور ایوان میں خوب شورشرابا ہوا۔شیریں مزاری نے کہاکہ پہلے اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے،اسپیکر کے انتخاب سے قبل اجلاس نہیں ہوسکتا۔شاہ محمود قریشی بولے اسمبلی قواعدکے تحت آج ایوان میں معمول کی کارروائی نہیں ہوسکتی،صرف اسپیکر کا انتخاب ہوسکتاہے ، انہوں نے مرتضٰے جاوید عباسی کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ وہ اسپیکر کے منصب پر بیٹھ کر قواعد کو بلڈوز کررہے ہیں۔اس پرقائم مقام اسپیکر نےکہاکہ قواعد کے تحت نومنتخب ارکان کا حلف ضروری تھا،حلف کے بعد ایم کیو ایم سے متعلق رولنگ دی ،اب زلزلے میں جاں بحق افراد کے لیے دعا کرنے دیں ، کوئی بزنس نہیں کیا۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ رولز کے مطابق آج کے اجلاس کی کارروائی مزید نہیں چل سکتی۔قائم مقام اسپیکر نے کہاکہ نئے اسپیکر انتخاب پیر کو ہوگا،کاغذات نامزدگی اتوار کودن 12 بجے تک جمع یا واپس کرائے جاسکتے ہیں،جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 9 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟