اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف حکمران جماعت کے اندر عدم برداشت کا عنصر شامل ہو گیا ہے ایوان کے اندر پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کا ہدف بنایا گیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت دی گئی تاہم جب انہوں نے ایوان کی کارروائی قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دیا تو حکمران جماعت کے متعدد اراکین کے ڈپٹی سپیکر پر تنقید شروع کر دی کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو ایوان میں بولنے کا اجازت کیوں دی ۔فاٹا کے اراکین نے سپیکر کا گھیراﺅ کر لیا اور ایوان کے اندر شدید شور بھی مچایا ۔ ایم این اے شہاب الدین کی سربراہی میں فاٹا کے اراکین کے علاوہ جماعت اسلامی کے اراکین نے بھی سپیکر ڈائس کا گھیراﺅ کی ا اور ڈپٹی سپیکر کو شاہ محمود قریشی کا مائیک بند کرانے پر مجبور کر دیا ۔ حکمران جماعت کے متعدد اراکین نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے نخرے برداشت نہیں کریں گے اور ایوان کے اندر انہیں سخت ٹائم دیں گے ۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟