پنجگور(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہلکار شہید ہو گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور سے ملحقہ پاک ایران سرحدی علاقے دو ستک میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار محمد وارث شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تابہ نہ لاتے ہوئے وہیں دم توڑ گیا واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟