نیو یارک (نیوز ڈیسک) ہم سا ہو تو سامنے آئے امریکی شخص نے ایک منٹ میں ایک سو پچھتر پْش اَپس کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا جس کے بعد ان کا نام گنیز بک آف ورلڈر ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔جیفری واریک جو کہ بفلو بورن کے رہائشی ہیں،انہوں نے یہ ریکارڈ دوسری مرتبہ بنا کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ میں شامل کروایا ،تقریبا 75 ہزار تماشایؤں کی موجودگی میں یہ ریکارڈ بنایا گیا۔جیفری واریک جو کہ کراٹے ماسٹر اور فٹنس انسٹرکٹر بھی ہیں اس سے پہلے بھی ریکارڈ بنا چکے ہیں،یہ ریکارڈ انہوں نے جون 2014 کو چوبیس گھنٹوں میں 46 ہزار 400 پش اپ کر کے بنایا۔ریکارڈ بنانے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں امن کے خواہاں ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے پش اپ کنگ بنانے پر جیسس کرس کا بھی شکریہ ادا کیا۔