لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور،قصور،شیخوپورہ ،ننکانہ ،حافظ آباداورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق 26اکتوبرکے بعدیہ 108واں آفٹرشاکس تھا۔جمعرات کی شب ساڑھے 9بجے کے قریب لاہور،قصور،ننکانہ صاحب ،شیخوپورہ ،حافظ آباد،پنڈی بھٹیاں ،گجرات اورپھولنگرسمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام میں شدیدخوف وہراس پھیل گیااورلوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں اوردفاترسے باہرنکل آئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ26اکتوبرکوآنے والے زلزلے کے بعدآفٹرشاکس کاسلسلہ ہے اوریہ 108واں آفٹرشاک تھا،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلے کی شدت3.1ریکارڈکی گئی ،زلزلے سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔