لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں پرائیویٹ اسکولوں نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے متعددنجی سکولوں نے 9 نومبر کو چھٹی کااعلان کرتے ہوئے والدین کو مطلع کردیاہے کہ پیر کو اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجیں ۔سرکاری سطح پر پنجاب میں یوم اقبال پر تعطیل کا واضح اعلان نہیں کیاگیا ہے کہ چھٹی ہے یا نہیں ، والدین اذیت و پریشانی میں مبتلا تھے ۔ یا د رہے پنجاب میں سالانہ چھٹیوں کا جاری ہونیوالے کلینڈر کے مطابق یوم اقبال پر چھٹی ہوگی ۔