لاہور (نیوز ڈیسک) نجی ائیر لائن کا انوکھا کارنامہ اس وقت سامنے آیا جب دوبئی سے آنے والی فلائٹ جو کہ پشاور ائیرپورٹ پر لینڈ کرنی تھی کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرا دیا گیا اور اس کے بعد مسافروں سے یہ اصرار کیا گیا کہ وہ بسوں کے ذریعے پشاور جائیں۔نجی ائیر لائن انتظامیہ نے کہا کہ بسوں کا انتظام کر دیا ہے مسافروں کو ایئرلائن کے خرچے پر پشاور بھجوائیں گے۔ تاہم مسافروں نے جہاز سے اترنے سے انکار کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ بسوں پر نہیں جائیں گے طیارے پر ہی پشاور بھیجا جائے