راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش ہوئیں تو ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے تفتیشی آفیسر کیخلاف درخواست دائر کردی ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کسٹم آفیسر نے ابتدائی رپورٹ میں ردوبدل کیا ہے لہذا ائیر پورٹ پر ماڈل سے برآمد ہونیوالی اشیاءکا فرانزک ٹیسٹ کرایاجائے۔لطیف کھوسہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پہلی ریکوری رپورٹ میں پاسپورٹ کا ذکر نہیں ، تفتیشی آفیسر نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ان میں نئی چیزیں شامل کیں ۔ یاد رہے اس سے قبل ایان علی نے عدالت سے بریت کی درخواست کی تھی جس پر سماعت مکمل کرتے ہوئے عدالت نے اپنا فیصلہ محفوط کرلیاتھا۔ اس سماعت پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا تاہم ماڈل کی طرف ایک اور درخواست کی وجہ سے کیس کا فیصلہ مزید التوا ءکا شکار ہوگیا ہے ۔ کیس کی سماعت پندی کی کسٹم عدالت کے جج جسٹس رانا آفتاب احمد خان کررہے ہیں ۔ لطیف کھوسہ بطور وکیل ماڈل کی کیس کی پیروی کررہے ہیں ۔
تفتیشی رپورٹ ٹیمپر کی گئی ہے ماڈل ایان علی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
-
لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت،ٹارگٹ کلر کی بیٹی بھی زیر حراست، تفتیش میں ا...
-
ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن حق پر عدالت کا بڑا فیصلہ
-
عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام کی اہم ہدایت، مسجد الحرام جانے سے پہلے یہ بات جان لیں
-
بھارت: دوست کیساتھ گاڑی میں جانے والی خاتون سے 6 افراد کی زیادتی
-
رونالڈو اور جورجینا نے شادی سے پہلے کیا اہم معاہدہ کیا؟



















































