پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے عدالت میں عدم حاضر پرعمران خان کو توہین عدلت کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور متعلقہ بورڈ آف ڈائریکٹوریٹ کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روک دیا ہے ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر جمعرات کے روزدن12بجے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پیرمیڈیکس سٹاف کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں دائر ہیلتھ ایکٹ کیس کی سماعت ہوئی ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش ہونے کاحکم دیا تھا تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہو سکے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے پی ایم اے نے درخوست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہیلتھ ایکٹ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے عمران خان میڈیا کے زریعے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور پیرامیڈیکس سٹاف کو دھمکا رہے ہیں۔