رحیم یارخان(نیوزڈیسک)رحیم یارخان میں نادرا نے ایم اے اسلامیات میں داخلہ لینے والی جڑاوں اور ہم شکل بہنوں کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار دیا ہے ۔رحیم یارخان ماڈل ٹائون کی رہائشی جڑاوں بہنیں اذکی عاشق اور اقصی عاشق نے کالج میں داخلے کے لئے اپنا ب فارم جمع کروا کر شناختی کارڈ حاصل کرنا چاہا لیکن نادرا کی ٹیم نے شناخت کے لئے گھر پہنچ کر معلومات حاصل کیں جس کے بعد اقصی کا شناختی کارڈ تو جاری کر دیا گیا مگر اسکی جڑاوں بہن ازکی عاشق کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کر دیا،اور رسید پر بلاک کی مہر ثبت کر دی۔اذکی عاشق نے مطالبہ کیا ہےکہ نادرا شناختی کارڈ جاری نہ کر کے میرا مستقبل خراب کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میرا شناختی کارڈ فوری طور پر بنا یا جائے تاکہ میں اپنی تعلیم مکمل کر سکوں۔