لاہو(نیوزڈیسک)لاہور میں زلزلے کا جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عوام کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 4 سے 5 سیکنڈ کے وقفے کیلئے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ اور حافظ آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 1-3 تھی جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔