لاہو(نیوزڈیسک) ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کروائی، انہوں نے ہی علیحدگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کا جہانگیر خان ترین گروپ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کا مخالف تھا۔ اس گروپ میں جہانگیر ترین خود، شیریں مزاری، عمران خان کی بہنیں اور پارٹی کے دیگر کئی لوگ شامل تھے۔ جبکہ پارٹی میں ایک اور گروپ ہے جس نے عمران خان اور ریحام خان کی شادی کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اسی گروپ نے جب محسوس کیا کہ ریحام خان سیاست میں زیادہ متحرک ہورہی ہیں تو، اسی کی جانب سے دغا دینے پر عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی ہوئی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا ہے کہ عمران خان کو لڈو میں زہر ڈال کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ 21 جولائی کواسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں لائے گئے تھے اور ان کا معدہ صاف کیا گیا تھا۔