بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سپیکر کا انتخاب،شاہ محمودقریشی نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی حکمت عملی سے پردہ اٹھادیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کرتے ہوئے شفقت محمود کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کسی مصالحت کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ رہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے . بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے کے نتائج سے ہماری ماضی کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے . پر امن ماحول فراہم کر نا حکومت اور صاف شفاف انتخابات کر انا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی . بلدیاتی انتخابات میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کااجلاس بنی گالہ میں چیئر مین عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں شاہ محمود قریشی , شفقت محمود , شیریں مزاری , نعیم الحق ,جہانگیر ترین , اسد عمر سمیت پارٹی کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج پر غور کیا گیا اجلاس میں قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپنا امیدوار کھڑے کر نے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طورپر شفقت محمود کو سپیکر کے عہدے کےلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ذرائع کے مطابق چیئر مین عمران خان نے اجلاس کے دور ان پہلے مرحلے کے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں حقیقی اپوزیشن کا کر دار ادا کریگی اور قومی اسمبلی کے سپیکر کے الیکشن کےلئے شفقت محمود کو پارٹی کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کسی مصالحت کی وجہ سے الیکشن نہیں لڑ رہی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اجلاس میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے ہماری ماضی کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے بلدیاتی الیکشن میں الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں جو ڈیشل کمیشن کی سفارشات پر بھی خاطر خواہ عملدر آمد نہیں کیا گیا تیرہ ,تیرہ سال کے بچوں نے ووٹ ڈالا سندھ میں خاتون نے سرعام ووٹ ڈالے سندھ میں فائرنگ سے اموات ہوئیں اوکاڑہ میں ہمارے امیدوار اشرف سوہنا کو گھر سے اٹھا کر ان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا بہت سارے پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ وقت پر نہیں پہنچا پولیس کو استعمال کیا گیا ہمارے دس سے گیارہ کارکن شہید ہوئے یہ سب کچھ لمحہ فکریہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پر امن ماحول دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور صاف شفاف انتخابات کر انا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی غفلت دکھائی دی ابھی دوسرا مرحلہ آنا ہے ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی ہے انہوںنے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہوگئی ہے وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کہتے ہیں کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے جبکہ ابھی تک ایل این جی کی تفصیلات ہمارے سامنے نہیں آئی ہیں انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طورپر اضافہ واپس لے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 25فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں عوام کو صرف چار فیصد فائدہ دیا گیا ہے 21فیصد حکومت نے اپنے پاس رکھا ہے حکومت ٹیکس بڑھانے میں ناکام رہی ہے حکومت نے متوسط طبقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میرے گھر کے باہر جو احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے ہم جمہوری انداز میں ہونے والے احتجاج کا نوٹس بھی لیتے ہیں اور ازالہ بھی کرتے ہیں انہوںنے کہاکہ عمران خان (آج )ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…