پشاور(نیوزڈیسک)پشاورمیں سینئر ڈاکٹروں کی جانب سے عمران خان کے بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے ڈاکٹروں کے گھروں کے گھیراوں کے بیان کے خلاف سینئر ڈاکٹرز نے تھانہ خان رازق میں ایف آئی آر درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان نے ڈاکٹروں کے خلاف اپنے ورکروں کو اکسایا ہے درخواست میں ڈاکٹروں نے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کی رونما ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہونگے۔ ادھر پشاور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کے خلاف بیان پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بارہ نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ تدریسی ہسپتالوں میں تقرریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران پاکستان میڈیکل ایسویسن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان میڈیا میں ڈاکٹروں کے خلاف بیان دے کر ان پر دباو ڈالنا چاہیتا ہے انھوں نے بتایا کہ معاملہ پہلے سے ہی زیر سماعت ہ ہے،پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینج نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کوبارہ نومبرکو طلب کرتے ہوئے سمن جاری کردیا۔