لاہور/گجرا(نیوزڈیسک) گجرات اور تحصیل کھاریاں کے چار نومنتخب چیئرمین چودھری شجاعت حسین گروپ میں شامل ہو گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے تحصیل کھاریاں سے نومنتخب چیئرمین سیف اللہ ساہی یونین کونسل سیکروالی، چودھری خالد مہدی یونین کونسل چکوڑی بھیلووال اور چودھری فہیم سرور یونین کونسل ککرالی نے گذشتہ روز ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین گروپ میں شمولیت کااعلان کر دیا۔ چودھری تنویر اشرف نومنتخب چیئرمین یونین کونسل خواص پور نے بھی چودھری وجاہت حسین سے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین گروپ میں اپنی شمولیت کااعلان کیا۔ مزید برآں انہوں نے چودھری شجاعت حسین گروپ کے چیئرمین ضلع کونسل کیلئے نامزد امیدوار کی غیرمشروط اور بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں چودھری شجاعت حسین گروپ میں مزید یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئرمین کی شمولیت بھی چند روز میں متوقع ہے۔