ملتان (نیوزڈیسک)ملتان میں مسلم لیگ (ن )کے کارکن بلدیاتی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اپنی مقامی قیادت کے خلاف سڑکوں پر آگئے .مظاہرین نے رکن صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا محمودالحسن کا پتلا بھی نذر آتش کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف گلشن مارکیٹ چوک پر ہونے والے مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔مظاہرین نے مقامی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مشتعل مظاہرین نے رکن صوبائی اسمبلی رانا محمود الحسن کاپتلابھی نذر آتش کردیا۔ناراض کارکنوں کے مطابق مقامی قیادت اپنے من پسند افراد کو ٹکٹیں تقسیم کررہی ہے جبکہ قربانی دینے والے کارکنان کو نظر اناداز کیا جارہا ہے۔