اسلام آباد(نیوزڈیسک) حافظ سعید نے بھارتی اداکارشاہ رخ خان کوپاکستان میں رہائش رکھنے کی دعوت دے دی جماعۃ الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں آ کر رہائش اختیار کریں، بھارت میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید نے اپنی پیشکش کے حوالے سے ٹوئیٹ کیا ہے۔ حافظ سعید کے اس ٹوئیٹ کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق حافظ سعید نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی مسلم، چاہے وہ شاہ رخ خان ہو، جسے بھارت میں اسلام کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا ہے وہ پاکستان میں آ کر رہ سکتا ہے۔ اداکار کے علاوہ، انہوں نے دیگر بھارتی مسلمانوں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل، تعلیم، ادب، ثقافت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے وہ مسلمان بھی پاکستان آ سکتے ہیں جو ہندو انتہا پسندوں کے عدم برداشت کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔حافظ سعید کے مبینہ ٹویٹ پر ہندو انتہاپسند تنظیموں نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے اور متعدد شہروں سے احتجاج کی خبریں موصول ہورہی ہیں