اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری اور ریحام خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں ریحام خان نے زلفی کے ذریعے کپتان سے مصالحت کی درخواست کی ہے جبکہ سربراہ پی ٹی آئی نے ریحام کے بچوں کی کفالت کی یقین دہانی کرائی ہے۔پاکستان کے نجی خبررساں ادارے صباح نیوز کے مطابق میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلفی بخاری نے ریحام سے آدھے گھنٹے تک بات کی جس میں ریحام نے مصالحت کی درخواست کی ۔ ریحام خان نے زلفی بخاری کے ذریعے آئندہ نازیبازبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اورریحام کے دوبارہ ایک ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ ریحام خان کو پہلی طلاق جولائی میں دی گئی جس کے بعد انہیں تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا۔ زلفی بخاری نے عمران خان کو بتایا کہ ریحام بچوں کے حوالے سے بہت پریشان ہیں جس پر سربراہ پی ٹی آئی نے بچوں کی کفالت کی یقین دہانی بھی کرائی۔