اسلام آباد(نیوزڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے میڈیا انڈسٹری میں دھماکے دار داخلے کیلئے لنگوٹ کس لیے۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض حسین مستقبل قریب میں 4ٹی وی چینلز لانچ کرکے پاکستانی میڈیا کی دنیا میں دھماکے دار داخلے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ان میں خبریں ،تفریح ، کھیل اورجائیدادوں سے متعلق ٹی وی چینلز شامل ہیں۔میڈیا انڈسٹری کے تجزیہ کاربحریہ ٹاﺅن کے میڈیا میں داخلے کو بہت بڑی پیشرفت اور ورکرز کیلئے دوررس فوائد سے تعبیر کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک ریاض کے پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے صحافت کے بڑے بڑے نام تیاریاں کر رہے ہیں ،پراجیکٹس کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے نام بھی منظر عام پر لائے جائیںگے۔