پشاور((نیوزڈیسک) پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے صحافیوں سے تلخ رویے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پشاور میں خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے عمران خان کے ہتک آمیز رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جس میں صحافی پریس کلب سے اکھٹے ہوکر وزیر اعلیٰ ہاوس تک پیدل مارچ کریں گے اوروزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران مقامی صحافی کے طلاق سے متعلق سوال پر انتہائی سخت لہجہ استعمال کیا تھا جس سے صحافیوں میں غصے کی شدیدلہردوڑ گئی ۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس اورپشاور پریس کلب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے بعد آئندہ کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا