بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے ڈاکوکونسلرکا7روزہ جسمانی ریمانڈ،پارٹی نے فارغ کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ن لیگ کے ڈاکوکونسلرکا7روزہ جسمانی ریمانڈ،پارٹی نے فارغ کر دیا. مقامی عدالت نے 31اکتوبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر جنرل کونسلر منتخب ہونے والے ڈاکو کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکو کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے.لاہور کی یونین کونسل 124کے وارڈ نمبر 6 سے کامیاب ہونیوالے ڈاکو طاہر نوید کو 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ملزم طاہر نوید کو پولیس نے اسکے ساتھی ملزم محسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا تھا۔ ملزم طاہر نوید کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں 2ماہ قبل والٹن روڈ پر واقع ایکسائز آفس سے 15 لاکھ روپے لوٹنے اور مختلف موبائیلز کی دکانوں سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو اسکے ساتھی سمیت 28 اکتوبر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 لاکھ روپے نقدی، 15موبائل فونز، 2 پسٹل اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری پر پریس کانفرنس بھی کئی گئی تھی۔ یاد رہے کہ حوالات میں بند ہونے کے باوجود وہ بلدیاتی انتخابات میں 328 ووٹ لیکر جنرل کونسلر کی سیٹ پر کامیاب ہوگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکو کی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…