اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی صوبہ سندھ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ نے قومی اسمبلی کی نشستوں سے دیے گئے استعفے واپس لینے کیلئے اسپیکر آفس میں درخواست جمع کرادی ہے ۔ ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی ساجد احمد اور صلاح الدین شیخ نے بائیس اراکین اسمبلی کی درخواست جمع کرائی ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی اور آصف حسین کی درخواست جمع نہیں کرائی گئی ۔یاد رہے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور آصف صدیقی ملک سے باہر ہیں ۔ پارٹی کے رکن ساجد احمد کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔