اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے انتخاب میں پاکستان کو 150 ووٹ ملے۔ انہوں نے امریکہ چین کےے درمیان تنازع کے بارے میں کہا ہے کہ متعلقہ فریق باہمی طور پر جنوبی چین کے معاملات حل کریں۔ افغان طالبان کی دھڑے بندی ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارت میں ہندوں انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کو دنیا کو نوٹس لیناچا ہئے۔ گیتا کی بھارتی شہریت ثابت ہونے کے بعد اسے بھارت بھیجا گیا۔ حریت رہنماوں کی گرفتاری کشمیریوں کی صدائے ازادی کو دبانے کی کوشش ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔ قاضہ خلیل اللہ نے کہا افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح ہے۔ اگر افغان حکومت درخواست کریگی تو افغان مصالحتی عمل میں کردار ادا کریں گے