بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شوہر نے اولاد نہ ہونے کی رنجش میں بیوی کو مار ڈالا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت میں باغبانپورہ کے علاقے میں شوہر نے اولاد نہ ہونے کی رنجش میں بیوی کو چھت سے دھکا دیکر مار ڈالا۔ سسر کی مدعیت میں داماد کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس متوفی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کروا دیا جبکہ شوہر گھر کو تالہ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی ندیم کی 2سال قبل رانا ٹاﺅن کے رہائشی بشیر احمد کی 20سالہ بیٹی زینب سے 2سال قبل شادی ہوئی۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ میاں بیوی میں اولاد نہ ہونے پر تناﺅ شروع ہوگیا۔ اکثر و بیشتر ندیم اپنی بیوی زینب کو ذدوکوپ کرکے تشدد کا نشانہ بناتا اور اسے بانجھ ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے اولاد نہ ہونے پر قصور دار ٹھہراتا۔ بدھ اور جمعرات کی شب دونوں میاں بیوی میں شدید تکرار اور مار پیٹ جاری ہوئی جو صبح تک جاری رہی۔ صبح 4بچے کے قریب ملزم ندیم نے اپنی بیوی زینب کو چھت سے دھکا دیکر نیچے گرا دیا اور پھر اسے لے کر سروسز ہسپتال پہنچا دیا۔ جہاں پر اسکی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بیوی کے مرتے ہی ملزم ندیم گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ باغبانپورہ پولیس نے ندیم کے سسر بشیر احمد کی مدعیت میں قتل کا نامزد مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قانون کی گرفت سے زیادہ دیر تک بچ نہیں سکے گا۔ ملزم کو جلد ہی گرفتار کرکے کٹہرے میں کھڑا کردیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…