بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

دبئی جانے والی فلائٹ سے ہیروئن برآمد

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) منشیات کی موجودگی کی اطلاع پر حکام نے پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی فلائٹ کو کراچی میں لینڈ کروانے کا حکم دیا۔اسلام آباد سے دبئی جانے والی فلائٹ پی کے 211 بلوچستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو حکام کی جانب سے طیارے کے کپتان کو قریبی ایئر پورٹ پر اترنے کا حکم دیا گیا جس پر کپتان نے طیارے کا رخ کراچی کی جانب موڑا اور اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کروادیا۔سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی سرچنگ کی گئی اور طیارے میں لگے کیبنٹس کے پیچھے سے 3.1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ہیروئن کے مذکورہ 6 پیکٹس ٹشو پیپر کیبنٹ کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ گذشتہ روز بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز کے دوران پی آئی اے کے عملے کو طیارے میں منشیات کی موجودگی کا سراغ ملا جس پر انھوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع فراہم کی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…