اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ذیلی ’حمید گروپ‘ نانگا پربت اور چلاس واقعے میں ملوث ملزمان کو چھڑوانے کے لیے سکیورٹی فورسز پر حملہ یا اہلکاروں کو اغوا کرسکتا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے۔واضح رہے کہ جون 2013 میں آرمی کی یونیفارم میں ملبوس دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت بیس کیمپ پر حملہ کرکے 9 غیر ملکی سیاحوں اور ایک پاکستانی گائیڈ کو ہلاک کردیا تھا۔ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حملے میں 12 دہشت گرد ملوث تھے، جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































