کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کےرہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ چلانے ، یا نہ چلانے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسی افسوسناک ہے ،وہ مردوں کی طرح سامنے آئے۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم کے قائد کی تقریر پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا اور سماعت میں سرکاری وکیل نے جو دلیل دی وہ شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ حکومت ایم کیوایم کے قائد کا بلیک آئوٹ نہیں چاہتی ہے جبکہ عدالت میںسرکاری وکیل ایک پرائیوٹ درخواست کو بنیاد بنا کر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کی درخواست کرتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں ہونے والے واقعے پر وزیراعظم ، وفاقی وزیر خزانہ ،وفاقی وزیر اطلاعات اور اٹارنی جنرل سے رابطہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت کی دوغلی پالیسی افسوسناک ہے ،فاروق ستار
3
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں