پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

خواجہ حسان کن کن سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں‘ ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کر لیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ر ہائیکورٹ نے لاہور کے متوقع میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لیے درخواست پر پنجاب حکومت کے وکلا سے وہ تمام ریکارڈ طلب کرلیا جس سے معلوم ہوسکے خواجہ حسان کن کن سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری مسعود عزیز کی درخواست پر سماعت کی جس میں خواجہ احمد حسان کی بلامقابلہ یونین کونسل ایک سو سات سے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا گیاہے۔ سماعت درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکائ ایڈووکیٹ نے یہ اعتراض اٹھایا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت سرکاری عہدے پرفائز رہنے والا کوئی عہدے دار دو برس تک انتخاب نہیں لڑسکتا ہے اور خواجہ احمد حسان وائس چیئرمین ایل ڈی اے سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے قبل انہوں نے تمام عہدوں سے استفی دیا ہے اس لیے دو برس کی معیاد مکمل نہیں ہوئی اور انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔ان کا کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ خواجہ حسان کے وکیل رائے شاہد سلیم نے بتایا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے وقت اعتراضات داخل نہیں کئے گئے اس لیے یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ عدالتی حکومت ڈپٹی اٹارنی جنرل میاںعرفان اکرم نے بتایا کہ قواعد کے تحت اعتراضات پر ریٹرننگ آفیسر کو سمری کارروائی کرنی ہوتی ہے۔لاہورہائی کورٹ نے درخواست پانچ نومبر تک ملتوی کردی اور پنجاب حکومت سے خواجہ احمد حسان کی تقرریوں کے بارے میں ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…