بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بچوں سے زیادتی کی سزا ،نئے قانون کی منظوری دیدی گئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کرمنل لاءترمیمی بل 2014ءکی منظوری دیدی .بچوں سے زیادتی کی سزا عمر قید یا پھانسی ہو گی۔ کمیٹی نے کسی مشکوک شخص کو 90 دن تک زیر حراست رکھنے کا اختیار صوبوں کو دینے کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس رانا شمیم کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ (ن )لیگ کی شائستہ پرویز ملک نے کرمنل لاءترمیمی بل 2014ءپیش کیا۔ بل کے مطابق بچوں سے زیادتی کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہو گی۔زیادتی کا شکار بچے کی شناخت ظاہر کرنے پر دو سال تک سزا ہوگی .متاثرہ بچوں کا علاج نہ کرنے والے کو 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا .ایسے مقدمات میں کارروائی نہ کرنے والے پولیس افسرکو 6 ماہ سے 2 سال تک سزا ملے گی۔رکن کمیٹی نعیمہ کشور نے تجویز دی کہ جنسی زیادتی کرنے والے کو اسلام کے مطابق سنگسار کیا جائے .مجوزہ بل کے تحت غیر مسلم خاتون کا جبری مذہب تبدیل کروا کر شادی پر 5 سے 10 سال سزا ہوگی .بل میں جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر سزا بڑھا کر 7 سال کرنے کی تجویز دی گئی ¾کمیٹی نے کسی مشکوک شخص کو 90 دن تک زیر حراست رکھنے کا اختیار صوبوں کو دینے کی مخالفت کی۔ اراکین نے کہا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ پر پہلے ہی تحفظات ہیں، صوبوں کو ایسا اختیار نہ دیا جائے۔ فوجداری ترمیمی بل منظور شدہ صورت میں قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…