کراچی(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن سندھ نے جیکب آبادمیں بلدیاتی الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کی بدترین دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کوکھلاخط جاری کردیا ،مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے اکتیس اکتوبرکوسندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے سے متعلق پیپلزپارٹی کی الیکشن دھاندلی سے متعلق کھلاخط جاری کردیا،اسلم ابڑونے الیکشن کمیشن کوبمعہ ثبوت کہ بتایاکہ الیکشن سے ایک روزپہلے جیکب آبادکے 30وارڈزمیںانتخابی عمل کوہائی جیک کرلیاگیاتھا،ہروارڈ زمیں پیپلزپارٹی کے ہرامیدوارکودوسوبلیٹ پیپردیئے گئے تھے ؟انتخابی حلقے حکمران جماعت کے مرضی سے تشکیل دیئے گئے ،تمام پولنگوں پرچارروزپہلے عملہ مقررکیاگیااچانک 31اکتوبرکی رات کوتبدیل کردیاگیا،عملہ کے ارکان اکثرپیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے رشتہ دارتعینات کئے گئے ،ریٹرنگ افسرمحمودپٹھان ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اچانک انہیںطبی وجوہات بتاکرہٹادیاگیا،ان کی جگہ نیاآراونذیرعمرانی 28اکتوبرکوتعینات کردیاگیاجوپولنگ کے روزایک بجے تک آراورہاپھراچانک اسے بھی ہٹاکر آدھے دن کے لئے منیجرزراعت جیکب آبادمیرمحمدلغاری کوآراوتعینات کردیاجوپیپلزپارٹی کی مہم چلارہے تھے،12000ہزارخواتین ووٹرزکے جعلی ووٹ کی فہرست بناکرجعلی ووٹ بھگتائے گئے ،حلقے کے ووٹرزکے نام خارج کرکے انہیں ووٹ کاحق استعمال نہیںکرنے دیاگیا،ووٹ کی خریداری کیلئے ہرامیدوارکوفی کس پانچ لاکھ روپے دیئے گئے ،مسلم لیگ ن کے گیارہ پولنگ چیف ایجنٹ کوپولنگ اسٹیشن میںداخلے سے روک دیاگیا،ووٹ کی گنتی کے دوران انہیںباہرنکال دیاصرف پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوجانے کی اجازت دی گئی،پولنگ عملے کوجوفہرستیں جاری کیں گئیں اس میں حلقے کے ووٹرزکااندراج ہی نہی تھا،ڈپٹی کمشنراورڈی آراوزنے ہرپریزائڈنگ افسرسے الگ الگ ملاقا ت کرکے پیپلزپارٹی کی حمایت میں ووٹ ڈلوانے کاکہتے رہے،ڈی آراوزنے صرف پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے علاوہ کسی امیدوارکوفون کرکے تجاویزنہیںلیں،سرکاری ملازمین پولنگوں پرتعینات کرکے جعلی ووٹ ڈلوائے گئے،سیکریٹری اطلاعات نے الیکشن کمیشن کوبتایاکہ 2013کے الیکشن میںجیکب آبادکے اکتیس وارڈزمیںایک سوپولنک بوتھ میںسے چھیناوے پولنگ بوتھ سے ہماری فتح ہوئی تھی ،اکتیس اکتوبرکواچانک دھاندلی پلان کے ذریعے بلدیاتی الیکشن کے عمل کوہائی جیک کرکے تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی انہوں نے کہاکہ جیکب آبادمیں ازسرنوجوڈیشل کمیشن کے انکوائری کرائی جائے ،انتخابی عمل کوبوگس قراردے کرازسرنوفوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔