کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں میں پولیس، گواہوں اور وکلا پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا۔ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں پولیس، گواہوں اور وکلا پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ پولیس،وکلا اور گواہوں پر حملوں میں ملوث ملزمان اور اجرتی قاتلوں کوبھی گرفتار کیا جائے گا۔ترجمان رینجرز نے کہا کہ کراچی کے عوام جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پردیں تاہم شہری بذریعہ ایس ایم ایس، کال اورای میل اطلاع دے سکتے ہیں۔