گجرات (نیوز ڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی طلاق گھریلو معاملہ ہے جس پر بیانات یا تبصروں سے گریز کرنا چاہیے کسی کی ذاتی زندگی اور گھریلو معاملات میں مداخلت نامناسب عمل ہے جو اس معاملے میں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں انہیں شرم کرنی چاہیے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان اور ریحا م خان کی علیحدگی انکی اپنی مرضی سے ہوئی کسی کو مداخلت زیب نہیں دیتی۔