مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے مبینہ طورپر چھریوں کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے روہیلا نوالی میں پیش آیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ مقامی پولیس کے مطابق قتل کے اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے اس پردیگر پہلواﺅں سے بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔