ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری پھر ”میدان“میں

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)آصف علی زرداری پھر ”میدان“میں،پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے آگے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پیپلزپارٹی کے بارے میں ایسے تبصرے کررہے تھے کہ پارٹی کی صورتحال نہایت خراب ہے اور پارٹی ختم ہوگئی ہے ان کی ساری پیشن گوئیاں خاک میں مل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مراحل مکمل ہونے کے بعد اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہو جائیں گے اور یہ جمہوری نظام کا ایک اہم جزو ہے۔ سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات کے مکمل ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور جمہوری نظام میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہو جائیں گے۔ انہوں نے انتخابات میں خیرپور اور فیصل آباد میں ناخوشگور واقعات میں افراد کے جاں بحق ہونے پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ آصف علی زرداری نے پارٹی کے مختلف سطح کے عہدیداروں سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مراحل کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مقابلہ پارلیمانی جمہوریت کا اہم جزو ہے اور حقیقی انتخابات کے ذریعے عوام کے حقیقی نمائندے سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے نو منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…