اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات ،تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ سامنے آگئی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )سیاست پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 20روز قبل ہونے والے این اے 122کے ضمنی انتخاب میں سخت مقابلے اور حکومتی امیدوار کی صرف چند سو ووٹوں سے کامیابی پر خوشی فہمی کا شکار ہو گئی تھی جو اسے لے ڈوبی ،پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے رہنماﺅں کی بڑے پیمانے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کیوجہ سے بھی ووٹروں نے اپنا وزن مسلم لیگ (ن) کے پلڑے میں ڈالنے کو ترجیح دی ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنے طرز سیاست خصوصاً حد سے زیادہ احتجاجی سیاست کے انداز میںتبدیلی لانی ہو گی اور عوام کے ایشوز کو اجاگر کرنا ہوگا۔ سیاست پر نظر رکھنے والوں کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور امیدواروں میں ایک بات قدر ے مشتر ک ہے کہ دونوں قبل از وقت نتائج اپنے حق میں آنے کی امید باند ھ لیتے ہیں اور زمینی حقائق کے مطابق جدوجہد نہیں کرتے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت این اے 122کے ضمنی انتخاب میں کانٹے دار مقابلہ اور پی پی 147میں جیت کے بعد پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات میںنتائج اپنے حق میں آنے کی امید لگاکر اطمینان سے بیٹھنا تھا لیکن ان کی یہ خوش فہمی ہی انہیں لے ڈوبی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…