ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چین کی حمایت،عرب ممالک کی ناراضگی ،پاکستان کو بڑا جھٹکا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کے انتخابات میں پاکستان کی شکست کے معاملہ پر بحث جاری ہے اور اسے دفتر خارجہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ پاکستان کو ناراض دوستوں کومنانے پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ دفترخارجہ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ عرب ممالک کی ناراضگی اورآسیان ممالک کے پاکستان کی جانب سے جنوبی چین کے سمندری تنازع پر اپنائی گئی پالیسی کے وجہ سے بعض تحفظات پاکستان کی ناکامی کا سبب بنے۔خیال رہے کہ پاکستان 47 ممبران پر مشتمل کونسل میں 3 بار منتخب ہوچکا ہے اور وہ چوتھی بار براعظم ایشیا کی پانچ نشستوں میں سے ایک کے لئے مقابلہ کررہا تھا۔پاکستان نے جنرل اسمبلی کے 193 اراکین میں سے 105 کے ووٹ حاصل کئے لیکن دوبارہ منتخب نہ ہوسکا۔مذکورہ گروپ میں منگولیا سر فہرست رہا ہے جس کو 150ووٹ حاصل ہوئے ہیں، گروپ میں متحدہ عرب امارات، کرغزستان، جنوبی کوریا اور فلپائن منتخب ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔مذکورہ شکست چونکا دینے والی ہے کیونکہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے ایک انتہائی اہم الیکشن میں شکست ہوئی ہے جبکہ ایک سال قبل ہی اقتصادی اور سماجی کونسل کے الیکشن میں پاکستان نے 180 ووٹ حاصل کیے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان 2006 سے انسانی حقوق کونسل کا حصہ رہا ہے سوائے ایک سال کے جس میں وقفہ کرنا لازم تھا۔مذکورہ شکست نے حکومتی خارجہ پالیسی کے فیصلوں کی وجہ سے دنیا کہ بیشتر ممالک کے ساتھ پیدا ہونے والی ناراضگیوں کو واضح کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے حکام نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مذکورہ نقصان ایک بڑا دھچکا ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اس کے مقاصد ’اصل کے مقابلے میں زیادہ علامتی ہیں۔مذکورہ شکست کے باوجود پاکستان کونسل کے اجلاس میں شرکت کرسکتا ہے تاہم وہ کسی بھی مسئلے پر اپنی رائے نہیں دے سکے گا اور نہ ہی کسی قرار داد کو پیش کئے جانے سے روک ہی سکے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے کونسل میں مسئلہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بڑے پیمانے پر اٹھانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی تاہم شکست کی وجہ سے وہ اس فائدے سے بھی محروم ہوگیا ہے۔دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوبارہ منتخب ہونے کی متعدد وجوہات ہیں۔پاکستان کو ووٹ نہ دینے والے دو اہم بلاکس میں ایک جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی ایسوسی ایشن (آسیان) اور دوسری خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) ہے۔آسیان نے کونسل کے انتخابات میں پاکستان کی جانب سے جنوبی چین کے سمندری تنازع پر اپنائی گئی پالیسی کے وجہ سے ووٹ نہیں دیا ہے جبکہ عرب ممالک کی اپنی شکایات موجود ہیں۔واضح رہے کہ آئی او سی نے ماضی کے انتخابات میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے تاہم اس بار گروپ جی سی سی کے موقف پر دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…