لاہور(نیوزڈیسک)لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخاب میں آنے والے نتائج سے بے چین (ن) لیگ نے لاہور کے بلدیاتی انتخابات میں واضح کامیابی پر سکھ کا سانس لیا ہے ۔ (ن) لیگ گڑھ لاہور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت کے امیدوار نے این اے 122میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں انتہائی کم مارجن سے فتح سمیٹی جبکہ اسے صوبائی نشست سے ہاتھ دھونے پڑے ۔اس کے بعد سے نہ صرف (ن) کی قیادت بلکہ عہدیداران اور اراکین اسمبلی بھی پریشان تھے ۔ 31اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے واضح اکثریت حاصل کر کے (ن) لیگ کی صفوں میں پیدا ہونے والی بے چینی کو ختم کر دیا ہے۔